ملائشین خاتون اول کی عمران خان کے ساتھ فرمائشی تصویر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کے دوران دلچسپ لمحات,ملائشیا کی خاتون اول بھی کپتان کی فین نکلیں,عمران خان سے ہاتھ تھامنے کی درخواست کر ڈالی۔

ملائشین وزیراعظم اور خاتون اول کی عمران خان سے ملاقات کے دلچسپ لمحات سامنے آگئے۔ڈاکٹر مہاتہر محمد کی اہلیہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تصاویر بنوائی۔

تصویر بنانے سے قبل ملائشین خاتون اول کا عمران خان کا ہاتھ تھامنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملائشین خاتون اول نے وزیراعظم خان سے کہاایکسیلنسی!کیا میں آپ کا ہاتھ تھام کر تصویر بنا سکتی ہوں،وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔”یس شور” ۔

صورت حال پر ملائشئین وزیراعظم مہاتیر محمد بھی مسکرا اٹھے اور پھر ملائشین خاتون اول نے وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر تصویر بنوائی۔حاضرین بھی قہقہ۔لگا خوب محضوظ ی ہوئے۔

Comments are closed.