زمین سے 10 فٹ بلندی پر اُڑنے والی کار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) زمین پر چلنے والی گاڑیاں تو سب نے دیکھی ہیں لیکن جاپان میں اڑنے والی گاڑی نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ۔

ایک جاپانی الیکٹرونکس کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی ڈرون نما پروٹوٹائپ کار نے تجربے کے دوران زمین سے 10 فٹ کی اونچائی تک آزمائشی پرواز کی۔

اس کار کی جسامت ایک آٹورکشہ کے برابر ہےاور اس میں چار پروپیلرز بھی نصب کیے گےہیں۔

کمپنی کے مطابق اس تجربے سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں انقلاب آئے گا۔ اس کار کو بنا ڈرائیور کے چلایا جا سکے گا۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ زمین سے اوپر چلنے کی وجہ سے اس کی رفتار بھی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed.